ترک صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، قبرص کے معاملے پر پاکستانی حمایت ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے، دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ فلسطین کیلئے آواز بلند کی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔