انٹرا پارٹی الیکشن کیس:الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، تحریک تعمیر پاکستان کو جواب جمع کروانے کےلئے مہلت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی.
(جاری ہے)
وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن 4 سال میں کروانے تھے جو نہیں کرائے گئے اس لیے آپ کو شو کاز نوٹس جاری کیا.
ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ آپ کو جواب جمع کروانے کے لیے کتنا وقت درکار ہے جس پر پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دے دیں جواب جمع کروادیں گے الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا. دوسری جانب تحریک تعمیر پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواست کی بھی سماعت ہوئی تحریک تعمیر پاکستان کی جانب سے خالد محمود قاضی نے جواب جمع کرایا الیکشن کمیشن نے تحریک تعمیر پاکستان کی دستاویز کو ادھورا قراردیتے ہوئے انتخابات سے متعلق تمام باقی ماندہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک تعمیر پاکستان الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ جواب جمع
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔