ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ شہری کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیے: ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟
ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے زیر استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے نیٹ ورک میں ممکنہ طور پر ملوث دیگر ملزمان اور مزید متاثرین کی جانچ پڑتال جاری ہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے بلیک میلنگ سائبر کرائم سرکل فیس بک ٹھگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے بلیک میلنگ سائبر کرائم سرکل ایف ا ئی اے کے ذریعے
پڑھیں:
راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
راولپنڈی:ویسٹریج پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حیران کن طور پر چوری کرنے والا مدعی مقدمہ کا ماموں زاد نکلا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چُرائی تھی۔ بعد ازاں مسروقہ اشیاء فروخت کرکے 30 لاکھ روپے حاصل کیے۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر 30 لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ ابتدائی طور پر مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو اصل ملزم سامنے آگیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔