اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
انٹرچینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔