کراچی تبلیغی اجتماع کا آغاز، شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی تبلیغی جماعت کا اجتماع جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار کو صبح دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اجتماع میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوا۔ جمعرات کو بعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔ علمائے کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔
علمائےکرام نے مزید کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں، نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں،یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے،دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں، اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں، اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل فرمائیں گے۔
جمعہ کو بعدنماز فجر نعیم شاہ، بعد نماز جمعہ مولانا حشمت، بعد نماز عصر ڈاکٹر سلیم اور بعد نماز مغرب مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔ اجتماع میں تمام ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگانے کے ساتھ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔
اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی، شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا،اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔