سات برس بعد مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ انٹری ، ٹریلر نے دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات ایک طویل 7 سالہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔
مہوش حیات، جو اپنی بےمثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں، آخری بار 2016 میں ڈرامہ “دل لگی” میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں، اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔
یہ 7th Sky Entertainment کا میگا پروجیکٹ ہے، جس میں مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ہدایت کار سراج الحق ہیں جبکہ فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر کی تحریر کردہ یہ کہانی محبت، معمہ اور گہرے رازوں پر مبنی ہوگی، جس کے پہلے ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر بھی شامل ہوں گے۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور مارول اسٹوڈیوز کی “مس مارول” میں اداکاری کر کے بین الاقوامی سطح پر نام بنایا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔
منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی طلب کرے گا، انرجی ڈیپارٹمنٹ 15 دن میں اس پراجیکٹ کو کابینہ میں پیش کرے گا۔
45 دن میں محکمہ داخلہ اور محکمہ توانائی پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے، سرکاری عمارتوں میں بجلی بل کی مد میں صوبہ 20 ارب روپے سے زائد دیتا ہے، اس منصوبے سے کم سے کم 10 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا، پرائیویٹ کمپنیاں سولر کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔
Post Views: 1