گوادر میں بک فیئر 2025 کا انعقاد، علمی و ادبی شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
گوادر:
گوادر میں بک فیئر 2025 کا شاندار افتتاح آر سی ڈی کونسل میں کر دیا گیا جس میں نامور علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے زور دیا کہ یہ کتاب میلہ نوجوانوں میں کتب بینی کے فروغ اور فکری ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
تقریب کے دوران معروف نوجوان لوک گلوکار یونس اور دیدگ بلوچ نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ اپنی فنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
View this post on InstagramA post shared by University of Gwadar official account (@uniofgwd)
بعد ازاں، ربن کاٹنے کی رسمی تقریب کے ساتھ کتابوں کے اسٹالز کا افتتاح کیا گیا، جہاں مختلف موضوعات پر کتابوں کی وسیع رینج نے قارئین اور زائرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
گوادر بک فیئر اتوار تک جاری رہے گا، جس میں مختلف ادبی و فکری نشستیں اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
تصاویر:سوشل میڈیاورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔
معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔