سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی رومانوی فلم کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔
اس ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایک رومانوی کامیڈی فلم کا ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔
A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے‘۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھا، ’ڈرامہ، ایکشن، رومانس، سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔‘
یاد رہے کہ روہت شیٹی کی فلم سمبا (2018) میں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد یہ فلم ان دونوں کی دوسری فلم ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سارہ علی خان
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔