سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت 4 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان نے 1 وکٹ کے تقصان پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار لگ رہی ہے، کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ آج پچ پر گھاس کم نظر آرہی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر بڑھائیں، راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔