Nawaiwaqt:
2025-09-18@13:49:20 GMT

کراچی میں ہیوی ٹریفک صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک چلے گا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی میں ہیوی ٹریفک صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک چلے گا

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت ہیوی ٹریفک کے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک آمدورفت پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق ادویات، پانی، خوردنی تیل لے جانے والی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ کراچی میں دن دیہاڑے ڈمپروں کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے مختلف حادثات میں رواں سال اب تک 108 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حادثات کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے گاڑیوں کو جلائے جانے کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک کی جانب سے بجے تک

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات

کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے چینی الیکٹرک چارجنگ کمپنی اے ای آٹو کے حکام کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ کمپنی حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کو جدید چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی حکام کو سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں چارجنگ پوائنٹس کے وسیع نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اپنے منصوبے پر آگہی دی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں سے جڑا ہے، سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہ سکتا، صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام ماحول کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متبادل توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی، ہمارا مقصد فوسل فیول پر انحصار کم کرنا، فضائی آلودگی میں کمی لانا اور گرین ٹیکنالوجی کے ذریعے معیشت میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ آج کی دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں، سندھ پہلے ہی قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں نمایاں اقدامات کر چکا ہے، اب الیکٹرک موبیلٹی اگلا اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے نہ صرف روایتی ایندھن پر دباؤ کم ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق