کراچی میں ہیوی ٹریفک پر دفعہ 144 نافذ، مخصوص اوقات میں ٹریفک چلانے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی: شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حادثات کے باعث کمشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ اس نئی پابندی کے تحت تین مختلف روٹس پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ باقی علاقوں میں صرف رات کے اوقات میں ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ایک اور حادثہ پیش آیا، جس میں ملیر میمن گوٹھ کے علاقے میں قاتل ڈمپر نے ایک موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک اور جان ضائع ہو گئی۔ اس کے علاوہ مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ رواں سال کے ابتدائی پینتالیس دنوں میں کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ہیوی ٹریفک کراچی میں میں ٹریفک
پڑھیں:
عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ان ہدایات کے تحت اب عراق میں داخلے اور زیارت کے لیے عمر کی شرط بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ زائرین کے نظم و ضبط اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
عراقی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پچاس سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ اکیلے نوجوان زائرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے اور زیارات کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے۔
واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی پچاس سال سے کم عمر مرد زائر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دے گا تو اسے ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے فیصلے سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ حکام زیادہ تر فیملیز کو ترجیح دینا چاہتے ہیں تاکہ زیارت کے موقع پر ماحول پرامن اور منظم رہے۔
عراق میں ہر سال لاکھوں زائرین نجف، کربلا، کاظمین اور سامرہ جیسے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔ زائرین کی بڑھتی تعداد کے باعث حکام وقتاً فوقتاً سخت انتظامی فیصلے کرتے ہیں تاکہ ہجوم کو قابو میں رکھا جا سکے اور مقدس مقامات پر سہولیات اور سلامتی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔