عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل اور 9 کان بھرنے والےہوتے ہیں،شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا جو وکلا اڈیالہ جیل جاتے ہیں ان میں 10 میں سے صرف ایک بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوتا ہے جبکہ باقی 9 کان بھرنے کے لیے جاتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کسی عدالت میں آپ کو یہ وکیل کے طور پر نظر نہیں آئیں گے، چیلنج کرتا ہوں جو نامور وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں ان میں سوائے ایک آد کے بانی پی ٹی آئی کا وکیل بھلا کون ہے، وکلا نے بنیادی طور پر پیغام رسانی کا کام شروع کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا وکلا جا کر بانی پی ٹی آئی کو شکایات لگاتے ہیں، ایک وکیل کہتا ہے کہ آپ کے خلاف بیان دے دیا گیا، دوسرا وکیل پہلے وکیل کی تائید کر دیتا ہے، تیسرا وکیل دعویٰ کر دیتا ہے کہ میں نے بھی ذرائع سے کنفرم کیا ہے بات درست ہے۔کیا بانی پی ٹی آئی اتنی جلدی بات پر یقین کر لیتے ہیں؟ صحافی کے سوال پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مزاج کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان سے اپنا کام نکلوا لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر طویل تحریر لکھی تھی جس میں ان کا کہنا تھا پارٹی اگر خود سے مجھ سے متعلق فیصلے پر نظر کرے تو ٹھیک ورنہ میں اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگوں اور پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کروں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا میں ہمیشہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ وفادار رہا ہوں لیکن اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا، پارٹی سے وفاداری کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہر فیصلے کو آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا جائے بلکہ ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ پارٹی صحیح راستے پر گامزن رہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بیٹے پاکستان آئینگے نہ کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے: بانی پی ٹی آئی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلاء بھی موجود تھے۔ عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے، کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بار واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو یہ ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔