عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو ملاقات کے لیئے ان کے کوآرڈینیٹر نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقاتیوں کی فہرست میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن ہے، 6 نام جیل حکام کو بھجوا دیے گئے۔ کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کرنے والوں میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سردار محمد علی، سہیل سلطان، وقاص افتخار کا نام بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جیل حکام کو
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا
پاکستان تحریکِ انصاف کی بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی میں تاخیر اور ملاقات پر پابندیوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو رہا کرنا ہی نہیں چاہتے۔
https://twitte.com/khan_Sania5/status/1950120857285578837
انہوں نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ قاسم اور سلیمان کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اب تک نہیں ملی، اگر ملاقات کی اجازت کا آرڈر آ جائے تو انہیں پاکستان بلائیں، ابھی تو ہماری اپنی ملاقات بھی عمران خان سے نہیں ہونے دی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ یہ عمران خان کو رہا نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اگر آپ کو کہے کہ عمران خان رہا ہونے لگے ہیں، تو وہ عمران خان کا دشمن ہے۔ وہ تحریک کو نہیں چلنے دینا چاہتے اور جان بوجھ کر شیطانی چالیں چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جمائما نے قاسم و سلیمان کو پاکستان آنے سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہے، ایک دن میں آزادی نہیں ملے گی، اس کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی جمائما سلیمان علیمہ خان عمران خان قاسم