قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما و تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام لگایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایمانداری سے کام نہیں لیا، انہوں نے بے ایمانی کی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر جو کہ ایک انتہائی شریف آدمی ہیں، کو بولنے کا موقع نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت کو اس لیے بات کرنے کی اجازت دی کیونکہ انہیں پتا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف بات کریں گے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم کوئی بچے نہیں ہیں گندی مچھلی کو گندے پانی میں بھی تلاش اور پہچان لیتے ہیں، ہم بھی بڑے سیاسی کھلاڑی ہیں، صورت حال کو جان لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی اعلان۔ ایاز صادق بیرسٹرگوہر خان سیاسی کھلاڑی گندا پانی مچھلی محمود خان اچکزئی مستعفی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اعلان ایاز صادق بیرسٹرگوہر خان سیاسی کھلاڑی گندا پانی مچھلی محمود خان اچکزئی مستعفی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم  صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہوں گے۔

 صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، محمود خان اچکزئی
  • مفرور ارکان پارلیمنٹ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آئیں گے؛  اندر کی کہانی
  • وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس شہداء کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان
  • تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستوں میں اضافہ
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ
  • ’پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا‘: ایرانی صدر کی ایاز صادق سے گفتگو
  • بانی پی ٹی آئی کا بچوں سے رابطہ ؛ علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا