ملتان، پیپلزپارٹی کے 4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
وارنٹ گرفتاری جاری ہونیوالوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا اور وہ بار بار عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری
پڑھیں:
اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کے درمیان مکالمے، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ناصرف میرے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے کثیرالجہتی بین الپارلیمانی اور سفارتی روابط کو وسعت دینےکی راہ ہموارکرے گی، موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے میں یہ کامیابی ہمارے ملک کے لئے بے شمار امکانات کے دروازے کھولے گی۔
چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، پانی کی قلت کے چیلنجز اجتماعی کوششوں کے متقاضی ہیں۔
Post Views: 1