حیدرآباد میں شب برأت کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رشتے داروں کے تشدد کے خلاف بانو بیوہ پریس کلب پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): حیدرآباد کے گاؤں واہنکی واسی کی رہائشی پیرسن بانو بیوہ مبارک لغاری نے رشتہ داروں کے تشدد اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف کل حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا نواسہ مسلم لغاری اور اس کی بیوی سکینہ اسے ناحق مارپیٹ کر کے گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نواسے کو اپنے سالوں افضل لغاری اور زاہد لغاری کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی شکایت ہٹڑی تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ مضامین