Daily Mumtaz:
2025-07-30@20:12:46 GMT

نواب شاہ: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

نواب شاہ: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواب شاہ

پڑھیں:

بینکاک میں مسلح شخص کی فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک مارکیٹ میں مسلح شخص نے 2 خواتین، سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے بلاجواز اور اچانک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کا تعاقب کیا۔

تاہم حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بینکاک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور واردات کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال قاتل اور مقتولین میں کوئی رشتہ سامنے نہیں آیا۔

بینکاک میں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی سیاح یا غیرملکی شامل نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ تین سال قبل ایک سابق پولیس آفیسر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 36 افراد کو قتل اور 22 کو زخمی کردیا تھا۔

اسی طرح 2023 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 14 سالہ نوجوان نے دو افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا تھا۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • احمد پور سیال، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی 
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  •  دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی 
  • بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک
  • زباں فہمی257 ؛ دارُالّسُرُور۔رام پور (حصہ دُدُم)
  • کراچی: جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی
  • بینکاک میں مسلح شخص کی فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
  • چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج
  • چکوال: راولپنڈی سے لاہور آنے والی بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،  9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی
  • جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ