امریکا کا یورپ کو آزادی اظہار پر لیکچر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔
میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھرا خطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کررہی ہے اور یہ صورتحال روس سے بڑا خطرہ ہے۔
نائب صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں، خود اپنے آپ سے ہے۔
انہوں نے برطانیہ میں اسقاط حمل کلینک کے باہر دعا مانگنے والے شخص کی گرفتاری پر اظہار تشویش بھی کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آزادی اظہار
پڑھیں:
14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
---فائل فوٹوسندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں، نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔