چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ایس او ایس ولیج پشاور میں 121 بچے رہائش پذیر ہیں،ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا، چیف جسٹس نے بچوں کو تعلیم میں محنت کی تلقین کی،ادارے کی ڈائریکٹر محترمہ کوکب بتول قریشی کی کاوشوں کو سراہا، چیف جسٹس نےبچوں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔