مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشما ر کے مطابق اس دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کی مالیت 17.5 ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر 2023 میں 27 ارب روپے مالیت کا سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ دسمبر 2024 کے دوران سوتی دھاگیکی ملکی برآمدات 9.

5 ارب روپے یعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برا مدات

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور

سٹی 42: وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا۔وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دے دی گئی ، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی۔ ریاض حسین پیرزادہ  نے کہا وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ کیلئے نئی رینٹل سیلنگ ریٹس جاری کر دیے ۔اسلام آباد میں کام کرنے والے بی پی ایس ایک اور دو کے ملازمین کو اب 13ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔

گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کو باقی 5 شہروں میں 12 ہزار 193 روپے ملیں گے ۔گریڈ 3 اور 6 تک  کے ملازمین کو اسلام آباد میں  20 ہزار 313 روپے ملیں گے ۔

جبکہ دوسرے پانچ شہروں میں 3 سے 6 تک کے ملازمین کو 17 ہزار860 روپے ماہانہ ملیں گے ۔گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو اسلام آباد میں اب 76 ہزار 122 روپے ملا کریں گے ۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025

17،18 کے افسران کو باقی 5 شہروں میں 66 ہزار 411 روپے ماہانہ ملیں گے ۔

اسلام آباد میں گریڈ 19 کے افسر کو 1 لاکھ 12 ہزار ،گریڈ 20 کے افسر کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے ملیں گے ۔

اسلام آباد میں گریڈ 21 کے افسر کو 1 لاکھ 52 ہزار 183 روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو 1 لاکھ 82 ہزار 121روپے  ماہانہ ملیں گے ۔

تمام نئے  رینٹل سیلنگ الاونس کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہو گا

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ، تجارتی خسارے میں 38 فیصد کا ریکارڈاضافہ
  • ملکی تجارتی خسارے میں 3ارب 46کررڑ70لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ