Express News:
2025-04-26@08:36:19 GMT

فہیم اشرف کی سلیکشن! رضوان خوش نہیں بڑا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے بھی بابراعظم کو بطور اوپنر کھلانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔

اپنے یوٹیوب  چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی

انہوں نے کہا کہ اب سہ فریقی سیریز میں 3 میچز میں بابراعظم محض 62 رنز بناسکے، یہ انتظامیہ کا نقطہ نظر اور ذہنیت ہے۔

باسط علی نے دعویٰ کیا کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں، انہوں نے صرف 2 اوورز کروائے اور جب دوبارہ بالنگ کروائی تو پاکستان تقریباً میچ ہار چکا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ہم بھارت کے میچ کی بات کرتے رہتے ہیں، لیکن ہمیں پہلے نیوزی لینڈ کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ کیا یہ ٹیم ان کے خلاف کھیلے گی؟ کیا پچ ایسی ہوگی؟ کیا سلمان آغا 10 اوورز کروائیں گے؟ کیا آپ خوشدل شاہ کھیلیں گے؟۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر کا کردار دیا گیا ہے یہ کسی لیجنڈ کیساتھ بدتمیزی والا موقف ہوا، سہ ملکی سیریز کا فائنل ہارنے سے مورال ڈاؤن ہوا ہے اور ہمارا پہلا میچ ہی اُسی مہمان ٹیم کیخلاف ہے۔

مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا بابراعظم کے حوالے سے اہم بیان

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مزید پڑھیں انہوں نے

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔

کیتھ اسٹیک پول نے 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔

اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے
  • جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار سجل ملک کا عمران اشرف سے تعلق کا انکشاف
  • نوازشریف کا وہ بیان جو بھارت نے عالمی عدالت میں پیش کیا اس پر سابق وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں
  • کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • اداکار فیصل رحمان کا حیران کن انکشاف
  • پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • مری کو مزید پانی نہیں دیا جائے گا، خیبرپختونخوا یہ فیصلہ کیوں کررہا ہے؟
  • میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت