سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کو بھیج دیا تھا جبکہ گورنر نے جامعات اور بورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوالیا ، ہم نے اور زیادہ مارنا تھا، شعیب شاہین
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمت کی منظوری
پڑھیں:
سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں، اس بار ان لوگوں نے اپنے پختہ گھروں میں بارش کے مزے لیے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جس کے نوجوان لیڈر بلاول نے برسات اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ کو ٹاسک دیا، یہ خواتین و مرد کیمپوں میں مقیم تھے، کیونکہ ان کے سروں پر چھت نہیں تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تین بار وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا کہ مجھے ان کیلئے پکے گھر چاہییں، جس کے بعد وزیر اعلی نے گھر بنانے کیلئے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق سروے کیا گیا، پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کو مفت میں گھر بنا کر دیئے، تمام متاثرہ خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھولے گئے اور ترتیب وار پیسے فراہم کیے گئے، سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں، اس بار ان لوگوں نے اپنے پختہ گھروں میں بارش کے مزے لیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گھر بنا کر نہیں دے رہے، انہیں زمین کے مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، مالکانہ حقوق اس گھر کی سب سے بڑی خواتین کو دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم ان گھروں کو مفت سولر سسٹم دیں گے، پہلے مرحلے میں دو لاکھ گھروں کو دیں گے، ان لوگوں کو میٹھا صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔