5 لاکھ سولر پینلز ، مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر پینلز عوام کو دینے کیلیے منظوری دے دی ہے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر نہیں ڈال سکتا، غریبوں پر جو مہنگی بجلی کا بوجھ ہے اس کیلیے سولر پینل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں تھے اس لیے عالمی بینک سے مل کر پروگرام شروع کیا۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکار کی بجلی کا خرچ بچانے کیلیے عمارتوں کو سولرائز کریں گے، کراچی کی 35 سرکاری عمارتوں میں 18 میگا واٹ کے سولر سسٹم لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمرے کا غریب آدمی بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، غریبوں کیلیے 2 لاکھ سولر سسٹم منظور کیے ہیں جس کی تقسیم سندھ کے ہر ضلع میں ہوگی، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صرف 2 لاکھ سولر سے کیا ہوگا لہٰذا سندھ حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر کیلیے منظوری دے دی، بلاول بھٹو کا 300 یونٹ تک مفت بجلی کا پروگرام ہے، سندھ حکومت ان کی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
ان کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بننانے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جلد اس پر کام ہوگا، مخالفین نہیں چاہتے تھے کہ تھر میں کوئی پروجیکٹ بنے، سب سے سستی بجلی تھر میں پیدا ہو رہی ہے، صوبے کے لوگوں نے مسلسل ہمیں چار بار حکومت دی ہے، سندھ کو دیکھ کر باقی صوبوں میں بھی لوگ ہمیں ووٹ دیں گے۔
سڑکوں کی صورتحال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کل اور آج ہونے والے ٹریفک حادثات پر لوگوں کی جان گئی، 8 سال سے انڈس ہائی وے کا یہی حال ہے، وفاقی حکومت سے درخواست کروں گا کہ سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو، قاضی احمد اور رانی پور ٹریفک حادثات میں اموات ہوئیں، وفاقی حکومت 8 سال سے انڈس ہائی وے کو مکمل نہ کر سکی، اتنی بری حالت ہے لگتا ہے یہ پاکستان کی سڑکوں میں سے نہیں۔
سستے ترین آئی فون کا انتظار بلآخر ختم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاکھ سولر نے کہا کہ بجلی کا
پڑھیں:
سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔
حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔