پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے دو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وفا قی وزیر امیر مقام نے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوانوں کو دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ آج سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
انجینیر امیر مقام نے کہا کہ ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر فخر ہے ، فتنہ الخوارج کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، وفاقی وزیر امیر مقام نے شہیدوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی