اسلام آباد اور کشمیر میں خوفناک زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی42: وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 67 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔
چار سو کلو سونے کا لٹیرا وطن واپس پہنچ کر مزے کی زندگی گزار رہا ہے
زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
آٹھ اکتوبر 2005 کو کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس کے سبب بہت بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی تھی اور ہزاروں افراد زلزلہ سے گرنے والی عمارتوں کے ملبہ مین دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ تب سے کشمیر کے علاقہ میں آنے والے ہر زلزلہ کو سیسمک حرکات کے ماہرین خصوصی توجہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی کی تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔