مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
یہ تھریٹ لیٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک میں امن و امان کی صورتحال حساس ہے اور سیاسی رہنماؤں کو مختلف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کو پولیس نے
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 بجے کرفیو نافذ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔