چیلنجز سے نمٹنے کیلئےاقدامات جاری ہیں:بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
میونخ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پہلے کی طرح اب بھی دہشتگردی کو شکست دینگے، فوج ہو،پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہیں،اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلام آباد جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے۔
ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔