اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ق لیگ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیٹی معاشی و سیاسی استحکام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، پولیٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرےگی اور حکومت و اپوزیشن جماعتوں کوبھی نیشنل ایشوزپر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی مرتب کرے گی، پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی کردار ادا کرےگی۔

 موت کا جھوٹا دعوی کرنے والا یورپ کا  انتہائی مطلوب ڈرگ سمگلر میکسیکو میں قتل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کوآرڈینیشن کمیٹی سیاسی جماعتوں کرے گی

پڑھیں:

کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہےگا:  ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد منصور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا،ہے اور رہےگا۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھاکہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایسے مزید انٹریکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہےگا:  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے بلائی گئی اے پی سی، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف
  • گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات
  • تین سال کے جبر کے باوجود کوئی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکا، فواد چودھری