وزیراعظم کا پی آئی اے کی نجکاری جون 2025 تک مکمل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اکتوبر میں ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 4 ماہ قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو جون 2025 تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کو جون 2025 تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فلائٹ روٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا جس کا مقصد پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت جلد شروع ہوگی۔ امریکی ماہرین کا ایک وفد مزید بات چیت کے لیے مارچ یا اپریل میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی سے قبل مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف پاکستان قومی ایئر لائن پی آئی اے جولائی شہباز شریف ضروری اقدامات عالمی مالیاتی فنڈ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نجکاری ہدایت وزیر اعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان قومی ایئر لائن پی ا ئی اے جولائی شہباز شریف ضروری اقدامات عالمی مالیاتی فنڈ نجکاری ہدایت کی نجکاری پی آئی اے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔