WE News:
2025-11-05@01:41:37 GMT

کینیڈا کی سب سے بڑی گولڈ ڈکیتی کا بھارت سے کیا تعلق ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کینیڈا کی سب سے بڑی گولڈ ڈکیتی کا بھارت سے کیا تعلق ہے؟

کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں مطلوب شخص کا بھارت میں سُراغ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابا کینیڈا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت سے زیادہ کے سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر چندی گڑھ کے مضافات میں اپنی اہلیہ پریتی پنیسر اور خاندان کے ساتھ خاموشی سے رہائش پذیر ہے۔

ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر

رپورٹ کے مطابق 17 اپریل 2023 کو ایک پرواز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں خالص سونے کی 6600 اینٹیں تھیں، جن کا وزن 400 کلوگرام تھا، اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی تھی۔لینڈنگ کے کچھ دیر بعد کارگو کو ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا اور ہوائی اڈے کی ملکیت کو کسی اور مقام پر پہنچا دیا گیا۔

ایک دن بعد 18 اپریل کو صبح کے اوقات میں کارگو کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔تقریباً ایک سال کی تفتیش کے بعد پولیس 2 انڈیں نژاد کینیڈین شہریوں کی تلاش میں تھی جو اس گودام میں کام کرتے تھے جہاں سے مبینہ طور پر سونا چوری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈا میں سکھوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا، کینیڈا

ان دونوں کی شناخت پرمپال سدھو اور سمرن پریت پنیسر کے نام سے ہوئی۔ سدھو کو مئی 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پنیسر جو اس گودام میں مینیجر کے طور پر کام کرتے تھے اور یہاں تک کہ ڈکیتی کے بعد انہوں نے پولیس کو اس جگہ کا دورہ بھی کرایا تھا، تب تک کینیڈا چھوڑ چکے تھے۔

بعد ازاں جولائی 2024 میں پنیسر کے وکیل گریگ لافونٹین نے سی بی سی کو بتایا کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ وہ ’کینیڈا کے نظام انصاف پر بہت اعتماد رکھتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اس مقدمے کے تفتیشی افسران نے ’28 ہزار 96 گھنٹے کام اور 9500 گھنٹے اوور ٹائم‘ کیا ہے، جبکہ تفتیش ابھی بھی ’جاری‘ ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو اور پنیسر نے مل کر کام کیا اور اس ڈکیتی میں سہولت کاری کی۔

واضح رہے کہ پنیسر  کی اہلیہ پریتی جو سابق مس انڈیا یوگنڈا، ایک گلوکارہ اور ایک اداکارہ ہیں، ان کا اس ڈکیتی میں کوئی کردار نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرکینیڈا بھارت چندی گڑھ ڈکیتی سدھو سمرن پریت پنیسر سونا گولڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرکینیڈا بھارت چندی گڑھ ڈکیتی سدھو سمرن پریت پنیسر گولڈ سمرن پریت پنیسر ڈکیتی میں

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈامیں تعلیم کے خواہش مند بھارتی طلبہ پریشان
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے منفی اثرات: بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں کی کٹوتی
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  • ویزا درخواستوں میں جعلسازی کا الزام، کینیڈا نے بھارتی طلبا کو داخلہ دینے کی شرح میں بڑھی کمی کردی
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی