خیبرپختونخوا کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی مراعات پنجاب کے برابر کرنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہے۔
محکمہ ریلیف و آباد کاری کی دستاویزات کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے لیے خصوصی پیکج دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو خصوصی انکریمنٹ دیا جائے، ریسکیورز کے لیے ایک بار کا اعزازیہ دیا جائے، جس کی مالیت 17 لاکھ، 83 ہار 566 بنتی ہے۔
گریڈ ایک سے 16 تک کے ریسکیو عملے کو 2017 سکیل کی ابتدائی تنخواہ کے 35 فیصد کے حساب سے رسک الاؤنس لینے کی اجازت ہے جو کہ پنجاب کے الاؤنسز سے بہت کم ہے۔ لہٰذا، پنجاب کی طرز پر یہ الاؤنس تمام عملے کے لیے 2022 کی ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ پر بڑھایا جاسکتا ہے۔
ریسکیو 1122 کے تمام عملے کے لیے عام نرخوں پر 20 دن کے ڈیلی الاؤنس کے برابر فکس ڈیلی الاؤنس منظور کیا جا سکتا ہے جیسا کہ پنجاب کے ریسکیورز کو اجازت دی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے لیے پنجاب کے برابر مراعات دینے کی سفارشات بھی تیار کی گئی ہیں، محکمہ ریلیف کی جانب سے سفارشات وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے جو منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے برابر پنجاب کے گئی ہے
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔