کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے انکار اور فارم 47 کے ذریعے اپنی من پسند افراد کو زر و زور کی بنیاد پر مسلط کرکے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری حکومت بنی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کی مسلط حکومت سویلین اتھارٹی کے خاتمے، آئین و جمہوریت کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس حکومت سے جمہوری کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی توقع دراصل احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ یہ بات پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنماء عبدالرحیم زیارتوال، عبدالحق ابدال، کبیر أفغان و دیگر نے کوئٹہ میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا سیاہ قانون، 26ویں آئینی ترمیم، طلباء تنظیموں کی سیاست پر قدغنیں دراصل آمرانہ دور کی عکاسیت کرتی ہے۔ جمہوری لبادے میں آمرانہ اقدامات جمہور کے نام پر سیاست کرنیوالی جماعتوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔ ملک جن ہمہ جہت بحرانوں سے دوچار ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عوام کے ووٹ سے انکار اور فارم 47 کے ذریعے اپنی من پسند افراد کو زر و زور کی بنیاد پر مسلط کرکے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ہے۔ جب تک آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی خودمختاری کو تسلیم اور ہر ادارے کا آئینی دائرہ کار میں اپنے فرائض سرانجام دینے، عوام کے ووٹ کی پرچی کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک کے ہمہ جہت بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

پیر پگارا کی حر جماعت کو دفاع وطن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

ایک اہم بیان میں پیر صاحب پگارا نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔ اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔ پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور؛ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی حمایت
  • پیر پگارا کی حر جماعت کو دفاع وطن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
  • وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • پہلگام حملہ، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی