Express News:
2025-07-26@14:46:03 GMT

پتوکی؛ مین ہول میں گر کر خاتون اور نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

PATTOKI:

چونیاں روڈ امام بارگاہ کے سامنے مین ہول میں گر کرایک خاتون اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفین کے اہل خانہ کا ملانوالہ بائی پاس پر احتجاج، سڑک بلاک کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق چونیاں روڈ پر امام بارگاہ کے سامنےایک خاتون کھلے گٹرمیں جاگری جسے بچانے کے لیے دو راہگیر نوجوان بھی گٹر میں کود پڑے، خاتون اور دونوں نوجوان گٹر کے اندر پھنس گئے جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 15 منٹ کی کوشش کے بعد باہر نکالا۔

ذرائع کے مطابق خاتون اوردونوں نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا جہاں خاتون اور ایک نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ہونے والے دوسرے نوجوان کولاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ نے پتوکی ملانوالہ بائی پاس کو بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا، احتجاج میں عام لوگ بھی شامل ہوگئے جن کا کہنا تھا کہ پتوکی کی مین شاہراہوں پر کھلے درجنوں گٹر شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث متعدد حادثات ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور پتوکی میں سیوریج اور گٹروں کے حوالے سے نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کرائیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون اور

پڑھیں:

پنڈی بھٹیاں: میٹرک میں فیل ہونے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی

 ویب ڈیسک : پنڈی بھٹیاں میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر ایک نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ نوجوان کی تلاش کیلئے نہرجھنگ برانچ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،نوجوان نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی ہے،پولیس نےنہرکنارےکھڑی نوجوان کی موٹرسائیکل اورجوتےبرآمد کرلیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کیا تھا۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

متعلقہ مضامین

  • بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی خاتون مسافر کے ساتھ اجتماعی زیادتی
  • بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ
  • بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج،  کانگریس کا  انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ
  •  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
  • جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • بانی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، برطانوی طریقوں کے مطابق احتجاج بھی کریں: عرفان صدیقی
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
  • پنڈی بھٹیاں: میٹرک میں فیل ہونے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا