نوازشریف کوہٹانےکیلئے فضا بنائی گئی تھی، سجدہ ریزبھی ہو جاتے تو یہی ہونا تھا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو گھر بھیجنے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کوآرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نوازشریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹویٹ کےبعد اسی شام ان سےملنےگیا۔
عرفان صدیقی نےکہا کہ جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نےمیری پیٹھ پرچھرا گھونپا، جنرل باجوہ کوغلطی کا احساس ہوا تو مجھے کہا ’ریجیکٹڈ‘ ٹویٹ نہیں کرنی چاہیےتھی، نوازشریف جنرل باجوہ کوردعمل دینا چاہتےتھے،ان کےسخت ترین ردعمل کوروکنےکےلیےکلثوم بی بی کا سہارا لیا گیا۔
سینیٹر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ڈان لیکس ایک بڑے منصوبےکا چھوٹا سا حصہ تھا، جنرل باجوہ تسلیم کرتےہیں مجھےنوازشریف سےکوئی شکایت نہیں تھی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو فارغ کرنے کے لیے بڑا پلان بن چکا تھا، نوازشریف کو گھر بھیجنےکے لیےایک فضا بنائی گئی تھی، اگر ہم سجدہ ریزبھی ہو جاتے تو یہی ہونا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی جنرل باجوہ ڈان لیکس
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔