پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے تحت مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کی حمایت میں ملک گیر کمپین شروع کر دی۔ خانیوال میں پی ایف ڈبلیو ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان نے اعلان کیا کہ لپٹن انتظامیہ کے ساتھ مقامی اور عالمی سطح پر ملاقاتوں کے باوجود معاملات حل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ Cruel-Tکمپین کا نعرہ Premium Brand-Inferior Rights ہوگا۔
اجلاس کے دوران پی ایف ڈبلیو ایف نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ورکرز یونین نے گزشتہ سال اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ مذاکرات کے بجائے لپٹن پاکستان کی انتظامیہ نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا اور خانیوال فیکٹری میں ہمارے ممبران کے اجتماعی سودے بازی کے حقوق کو پامال کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یونین پر دباؤ ڈالنے کے لیے انتظامیہ نے کینٹین کا یکطرفہ مینو تبدیل کرنے سمیت غیر قانونی کارروائیاں شروع کیں، متعدد ورکرز کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا، یونین آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ورکرز اور یونین افسران کو دھمکیاں دی گئیں۔ یونین کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور یونین نے قانون کے مطابق انتظامیہ کو ہڑتال کا نوٹس دیا اور معاملہ مفاہمت کے عمل میں ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ڈبلیو ایف نیشنل ٹی ورکرز یونین کی حمایت میں قومی سطح پر کمپین شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ PFWF کے جنرل سیکرٹری آئندہ IUF-Lipton اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جو 20 فروری 2025 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ہے۔
پی ایف ڈبلیو ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لپٹن انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا کرے:ـ
ـ-1 سالانہ اضافہ کی بحالی۔
-ـ2 چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری۔
-3 MOU 2023 کا نفاذ۔
-ـ4 گیلپ سروے کی شکایات کی تحقیقات۔
-ـ5 پراویڈنٹ فنڈ آڈٹ اور شفافیت۔
-ـ6 ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عثمان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
-ـ7 غیر قانونی فورس ڈیوٹی روسٹر کا خاتمہ۔
-ـ8 پرانے کینٹین مینو کی بحالی
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔