نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، سینئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے حکومت سندھ کی محنت کشوں کے خلاف منظم سازش اور اقربا پروری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکمہ لیبر حکومت سندھ کی ہٹ دھرمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بار بار خطوط وزیر محنت اور سیکرٹری محنت کو ارسال کیے کہ سندھ کے محنت کشوں کو کم از کم اجرت کے قوانین پر فیکٹری مالکان عمل درآمد کرنے میں تاخیری ہربے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی تازہ مثال سندھ آباد گار شوگر ملز کی موجود ہے کہ انتظامیہ نے CBAیونین کو با قاعدہ منع کر دیا کہ کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ہم ادا نہیں کر سکتے جس کو چاہیں ہماری شکایت کردیں۔ اس پر NLFسندھ نے صوبائی وزیر محنت کو سیکرٹری محنت کو اور دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کیے لیکن یہ تمام افسران وزیر محنت کے ساتھ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں انہیں غریب محنت کشوں کی آہوں فریاد، ظلم و زیادتی کی کوئی پرواہ نہیں ہے وہ صرف مالکان سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے محنت کشوں کے خون پسینہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ سندھ میں مظلوم محنت کشوں نے صنعتوں کے پہیے چلانے کے لیے بارہ بارہ گھنٹے کام کر رہے ہیں لیکن فیکٹریوں پر لیبر قوانین کا کوئی اطلاق نہیں ہو رہا۔ محکمہ لیبر قانونی اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ صنعتکاروں کے حوصلے اتنے بلند ہو چکے ہیں کہ سندھ آبادگارشوگر ملز میں تا حال محنت کشوں کو 37 ہزار روپے ادائیگی کے لیے محکمہ لیبر نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس سے فیکٹری کی انتظامیہ کے حوصلہ بلند ہو چکے ہیں اسی طرح حیدرآباد سائٹ کی موٹر سائیکل انڈسٹری کے ملازمین بھی مالکان کی ظلم و زیادتی کا شکار ہیں۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے افسران اور EOBI کے فیلڈ افسران بھتہ لینا بند کریں اور فیکٹری کے غریب محنت کشوں کو حقیقی معائنوں میں رجسٹرڈ کریں اور کم از کم قوانین کی اجرت پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار قانونی طور پر ادا کرے بصورت دیگر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے مظلوم اور محروم طبقہ کی حمایت سے تحریک چلانے پر مجبور ہوگی اور محکمہ لیبر کی تمام سوئی ہوئی بیورو کریسی کو جھنجوڑنے پر مجبور ہوگی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ لیبر سندھ کے رہے ہیں

پڑھیں:

 سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس

 قیصر کھوکھر:سول سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے موجودہ نظام، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ 
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی,سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی،وزیر بلدیات کی ویسٹ کولیکشن کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی.

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صرف صبح کے وقت کچرا اٹھانا کافی نہیں،کمرشل علاقوں میں کوڑا جمع ہوتے ہی دوبارہ صفائی کی جائے،ستھرا پنجاب پروگرام تجرباتی مرحلے سے گزر چکا ہے،اب سوفیصد نتائج دینا ہوں گے، کونوں کھدروں پر بھی دھیان دیں،پوری فورس لگا کر باری باری ہر گائوں کو صاف کیا جائے۔

 ذیشان رفیق  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جاری کردہ ہدایت پر زیرو ٹالرنس ہوگا، وزیراعلی نے دورے شروع کر دئیے ، سستی کی کوئی گنجائش نہیں،فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے، سی ای اوز کو اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ کے دورے کرنے چاہئیں،اجلاس میں صوبائی سطح پر سپیشل مانیٹرنگ سیل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،سپیشل سیل روزانہ کی بنیاد پر عملی اقدامات پر نظر رکھے گا،

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

  سیکرٹری بلدیات  نے ہدایت کی کہ   کنٹینرز اور گاڑیوں کی بھی صفائی لازمی کی جائے۔

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد  کا کہنا تھا کہ ویسٹ انکلوژرز کی مرمت کرنا بھی کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہے، شہریوں کی شکایات پر ایکشن کا میکانزم مزید بہتر بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کم از کم اجرت پر عمل درآمد
  • کراچی؛ ماڈل کالونی میں کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • مودی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
  • سلامتی کونسل اجلاس: غزہ عالمی قوانین کا قبرستان بن چکا، پاکستان