چیمپئنز ٹرافی: شاہی قلعہ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب شاہی قلعہ کے دیوان عام میں سجائی گئی۔ لیزر لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے نام بھی لیزر لائٹ کی مدد سے لکھے گئے۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی‘ سابق کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، اظہر علی، محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر، چیئرمین پی سی بی کے معاون خصوصی عامر میر‘ سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلرڈائس اور ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر‘ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان‘ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض‘ سابق صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد‘ پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی‘ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا‘ سابق جنوبی افریقن بیٹر جے پی ڈومنی اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی ونرز پاکستان ٹیم کو خاص طور پر خوش آمدید کہتا ہوں‘ قذافی سٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل کیا۔ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی ہے۔ چار ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلرڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے۔ میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ قذافی سٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔ معروف گلوکار عاطف اسلم و دیگر نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گایا۔ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے خوب حوصلہ افزائی کی۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔ جیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہزاروں لوگوں نے ہر شہر میں ہمارا استقبال کیا۔ پاکستان ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی لوگ انجوائے کریں گے، پاکستان کبھی بہت اچھا کھیلتی ہے کبھی ڈائون ہو جاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹم سائوتھی نے کہا کہ میزبان پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔ چیمپئز ٹرافی کا فارمیٹ ہے ہر میچ بڑا اہم ہوتا ہے۔ مختصر ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بڑی اہمیت ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن کا ویڈیو پیغام سنایا گیا‘ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو فینز بہت پسند کرتے ہیں۔ چیمپنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت ہوتی ہے۔ چیمپینز ٹرافی میں صرف 8ٹیمیں ہوتی ہیں یہ منی ورلڈ کپ ہوتا ہے ۔ اس ایونٹ میں آپ کو پہلے میچ سے فوکس ہونا پڑتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومینی نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کیلئے اچھا موقع ہے۔ ہم نے پہلی چیمپئنز ٹرافی جیتی‘ ہمیں کئی مواقع ملے‘ اب ہمارے پاس اچھا موقع ہے، کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ بائولرز بھی اچھے ہیں اور پاور ہائوس بیٹنگ بھی ہے۔ ان کنڈیشنز میں جنوبی افریقہ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ کنڈیشنز سوٹ کرتی ہیں۔ شیکھر دھون ایمبیسیڈر کا بھی ویڈیو پیغام سنایا گیا ‘انہوں نے کہا کہ 2013ء چیمپئینز ٹرافی میرا یادگار ایونٹ تھا۔ میں نے کم بیک کیا تھا اور مشکل کنڈیشنز تھیں۔ مجھے سائوتھ افریقہ کے خلاف سنچری یاد رہے گی۔2017ء میں جلد وکٹیں گر گئیں اور ہم پر دباؤ پڑ گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہم اچھا کھیلے لیکن فائنل میں جلد وکٹیں گر گئیں۔ پاکستان بھارت میچ کے احساسات کچھ خاص ہوتے ہیں۔ ہر کوئی پاکستان ‘بھارت میچ کی بات کر رہا ہوتا ہے۔ یہ ایک سپیشل ڈے ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں خاص تیاری کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاکستان ٹیم نے کہا کہ ہوتا ہے موقع ہے
پڑھیں:
شہزادہ ولیم چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
برطانوی شاہی خاندان میں ایک بار پھر اینڈریو (اب معزول شہزادہ) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی ایکسپریس‘ کے مطابق، بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کے مستقبل کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، جس پر شہزادہ ولیم نہایت خوش اور مطمئن پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ولیم نے ابتدا ہی سے اس بات پر زور دیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے “آہنی ہاتھ” سے نمٹا جائے۔
ذرائع کے مطابق، ولیم نہیں چاہتے تھے کہ اینڈریو کو ونڈسر اسٹیٹ میں دوبارہ رہنے کی اجازت دی جائے۔ بادشاہ چارلس کے حالیہ فیصلے نے ان کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے برطانوی شہزادہ اینڈریو سے کن سنگین الزامات کے بعد شاہی خطاب اور عہدے واپس لیے گئے؟
شاہی تجزیہ کار ایملی فرگوسن نے لکھا کہ شہزادہ ولیم اور ان کے بیوی بچے پچھلے ہفتے اینڈریو کے تنازع سے دور رہنے کی کوشش میں چھٹیوں پر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے تھے، جبکہ بادشاہ چارلس انہیں وقتاً فوقتاً حالات سے آگاہ کرتے رہے۔ تاہم، ولیم نے خود کو زیادہ تر اس معاملے سے الگ رکھا تاکہ خاندانی تعلقات متاثر نہ ہوں، خاص طور پر اپنے کزنز کے ساتھ۔
ایملی کے مطابق، ’یہ کوئی راز نہیں کہ شہزادہ ولیم ایک سخت رویہ اپنانے کے حامی تھے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے والد نے آخرکار اپنے بھائی کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کیا۔‘
یہ بھی پڑھیے پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو کئی برسوں سے جنسی اسکینڈلز اور ناجائز تعلقات کے الزامات کی وجہ سے شاہی خاندان کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہوئے ہیں۔ 2022 میں انہیں شاہی فرائض سے الگ کر دیا گیا تھا اور فوجی عہدے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔ اب بادشاہ چارلس کے تازہ اقدام کو اس معاملے میں فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شاہی محل کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینڈریو شاہ چارلس شہزادہ ولیم