Jasarat News:
2025-09-18@10:56:10 GMT

سیاسی و معاشی استحکام کیلیے امن و امان کا قیام ضروری ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

لاہور(آئی این پی)چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں.اسلام آباد میں علما کرام جلد کنونشن سنٹر میں لائحہ عمل پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب شیخ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت مجلس مشاورت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مجلس مشاور ت میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی.

مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ترجمان تابش قیوم بھی شامل تھے.مجلس مشاورت کا عنوان ”دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد” تھا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کو متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اجلاس میں چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔اجلاس میں امن و امان کے قیام،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا اعلان جلد منظر عام پر آ جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں علما کرام کا بہت بڑا اجتماع ہوا ہے، اس سے قبل اسلام آباد میں مختلف جماعتوں کی قیادت جمع ہوئی تھی.مجلس مشاورت کا موضوع فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کا قیام تھا، کرم ایجنسی، پارا چنار میں فسادات، خیبر پختونخوا کے علاوہ بلوچستان میں بے امنی بھی زیر بحث آئی.قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مستحسن قدم اٹھایا ہے اور قیام امن کے لئے پاکستان کی مؤقر جماعتوں کے قائدین،علما کرام کو دعوت دی تھی،پاکستان میں امن و امان کا قیام ہر صورت ہونا چاہئے۔امن و امان نہیں ہو گا تو معیشت، سیاست مستحکم نہیں ہو گی.آج مجلش مشاورت میں شریک علما کرام اور قائدین نے حکومت خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کروائی کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امن و امان کا قیام خیبر پختونخوا دہشت گردی کے کے خاتمے کے اجلاس میں کے لئے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • زائد پالیسی ریٹ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،امان پراچہ
  • صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • شرح سود برقرار رکھنا معیشت کیلیے رکاوٹ ہے ،سید امان شاہ
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی