جنوبی افریقہ، دنیا کے متنازع ترین ہم جنس پرست امام مسجد کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے
جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد فراہم کر سکتا ہو، وہ فوری طور پر آگے آئے۔محسن ہینڈرکس کا تعلق ایل جی بی ٹی کیو مسلم کمیونٹی سے تھا اور وہ 1996 میں ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئے تھے۔
مقتول محسن ہینڈرکس جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے قریب الغربہ مسجد میں امامت کرتے تھے، جو ہم جنس پرست مسلمانوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ سمجھی جاتی تھی۔
جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی گھر سے لاش برآمد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محسن ہینڈرکس
پڑھیں:
بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔
بنوں کے علاقے نالہ ٹوچی پل کے قریب سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جبکہ تھانہ ہوید کی حدود میں بارودی مواد سے رابطہ پل کو اڑادیا۔
پولیس کے مطابق جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس حکام نے جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ
دوسری جانب بنوں میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور شہید جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، دہشتگردوں کی تلاش اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر حملہ ناکام
پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، حملہ مختلف سمتوں سے کیا گیا جس میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، پولیس کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر حملہ آور پسپا ہوگئے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ پولیس اوردہشتگردوں کے مابین ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی بینک کے ملازمین گاڑی سمیت اغواء
نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے ہرمز سے نجی بینک کے منیجر، سٹاف ممبر اور کوچ کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ مغویان ڈیوٹی کے بعد میران شاہ سے بنوں جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد میران شاہ کے تمام بینک احتجاجاً بند کردیے گئے۔
Post Views: 17