کامران ملک کے انتقال پر دفترِ خارجہ کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
دفتر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور برمنگھم کامران ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔
مرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامران ملک کینسر میں مبتلا تھے جو 16 فروری 2025ء کو انتقال کر گئے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کامران ملک نے ہمیشہ دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی، ان کی سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کامران ملک کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ملک
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔