City 42:
2025-04-25@08:33:43 GMT

بانی پی ٹی آئی کے احکامات پارٹی قیادت نے نظر انداز کردیے 

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

طیب سیف : بانی پی ٹی آئی  بے بس ، عمران خان کے احکامات پارٹی قیادت نے نظر انداز کردیے ، عمران خان کے کسی بھی حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا
پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ،بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ تمام رابطہ منقطع ہونے  والے ممبران پارلیمنٹ کو نکالنے کا حکم دیا تھا ،پارٹی نے حکم کے بعد سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا مگر فیصلہ نہیں کیا ،پارٹی قیادت نے دونوں  کمیٹیوں میں فواد چوہدری پر تنقید کر کے اجلاس ختم کر دیے ۔پارٹی کی جانب سے تاحال مزید کارروائی کے لیے  غائب ہونے والے اراکین کو کوئی نوٹس بھی  نہ بھیجے  جاسکے 

وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی

26ویں آئینی ترمیم کے دن زین قریشی سمیت ریاض فتیانہ ، اسلم گھمن مقدار علی شامل تھے ،اورنگ زیب کھچی ،مبارک زیب سینٹر زرقہ تیمور ،سینیٹر فیصل سلیم ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو بھی غائب ہونے والوں میں شامل تھے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی نے غائب ہونے والے اراکین کو شوکاز جاری کیے تھے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا جس کا بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا۔،بانی کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ التوا کا شکار ہو گیا ۔

Currency Exchange Rate Monday February 17, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پارٹی قیادت بانی پی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی

پڑھیں:

چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی بھیڑیے کی یہ نسل مدت سے اس علاقے سے غائب تھی لہٰذا بھیڑیے کا دوبارہ نظر آنا وائلڈ لائف اور ماحولیاتی توازن کے لیے بہترین ہے۔یاد رہے کہ ایک روزقبل صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی کیراکل کوبھی دیکھا گیا تھا۔کیراکل کا شمار بھی پاکستان میں معدوی کےخطرے سےدوچارجنگلی حیات میں ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد
  • چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
  • 26ویں ترمیم معاملہ، بانی کی پی ٹی آئی قیادت کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت، فیصل چوہدری