مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہیکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی، معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی دن رات محنت کی ہے لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دنوں میں مہنگائی
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔