بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر 8 مارچ کو پولنگ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست کیلئے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق 8 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں پولنگ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8 مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق امیدوار 19 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 20 فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست آجاری ہوگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 25 فروری تک کاغذات نامزدگی پر فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جبکہ 27 فروری تک ان درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدوار 1 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ جس کے بعد 8 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی ریٹرننگ آفیسر، جبکہ سید وسیم احمد جعفری، عبداللہ اور نعیم احمد پولنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تک کاغذات نامزدگی کے مطابق فروری تک مارچ کو
پڑھیں:
نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہو گی۔