اوچت، مندوری سمیت کرم کے کئی علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کرم کے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ترجمان کے پی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو آج کے ناخوشگوار واقعے پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی۔ اجلاس میں کرم کے علاقے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کو ان علاقوں میں موجود شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف موثر کارروائیوں کےلیے ان مقامات سے آبادی کو نکالا جائے گا، مقدمات میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت آج کے واقعے کو انتہائی تشویش کی نظر سے دیکھتی ہے، علاقہ عمائدین اور مقامی لوگ ان علاقوں میں موجود شرپسندوں کو سزا دلوانے کےلیے حکومت کے حوالے کریں۔
یہ بھی پڑھیے کرم میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے: شہاب علی شاہ کرم: اسلحے کی حوالگی پر اتفاق نہ ہو سکا کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمدانھوں نے کہا کہ علاقے کی امن کمیٹیاں اپنے علاقوں میں شرپسندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اب حکومت ان علاقوں میں امن دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائے گی۔ علاقے میں موجود شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کرم میں امن کی بحالی کے عمل میں سیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا، کرم کے معاملے پر منفی پروپیگنڈے کا موثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں نے کہا کہ کے خلاف کرم کے
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو صوبے کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں معمولات زندگی عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز ملتان کے مغرب میں 126 کلومیٹر دور اور گہرائی تقریباً 55 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر عمارتوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان یا خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رہتے ہوئے صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید برآں، اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زلزلے یا اس کے بعد پیش آنے والے کسی بھی نقصان کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔