Jasarat News:
2025-09-18@13:51:58 GMT

حیدرآباد:واٹڑ اینڈ سیوریج کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو12ماہ کی تنخواہیں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلہ میں پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے احتجاجی دھرنا دیا گیا،دھرنا میں واسا انتظامیہ کے راہ راست پر آنے کے لیے آیت کریمہ کا ورد بھی کیا گیا،دھرنا میں واسا کے حاضر سروس ملازمین ، ریٹائرڈ ملازمین اور فوتی ملازمین کے ورثا نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے یونین صدر آفتاب لاڑک اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی نے سی بی اے مزدور یونین کی جانب سے مہران ورکرز یونین کی جاری احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا ہوگئی ہے، بارہ ماہ کی تنخواہ اور پنشنز سے محروم واسا ملازمین اور پنشنرز کے خاندان فاقہ کشی کی حالت میں کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں اور اگلے انتہائی احتجاجی مرحلہ میں ہم شہر کا فراہمی و نکاسی کا نظام بند کرنے پر مجبور ہوںگے جس کے نتائج کی تمام تر ذمے دار ادارے کی انتظامیہ ہوگی۔دوسری طرف گورنمنٹ آف سندھ بھی اپنے اداروں کے ذمہ واسا کے فراہمی و نکاسی آب کی واجب الادا رقوم جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔لہٰذاہم گورنمنٹ آف سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ واسا کیلیے جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء تک کی رقوم کا فوری اجرا کرے ۔ احتجاجی دھرنا سے چیئرمین ارشاد علی،ولیم نذیر، راجا خان پالاری،قاسم انصاری،رشید شیخ،عاشق قنبرانی ،خالد عثمانی،رفاق راجپوت،میر محمدملاح، ریحان علی اوررضوان راجپوت ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق

گزشتہ روز علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد اپنی رہائشگاہ واقع شمالی کشمیر کے سوپور میں انتقال کرگئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ حکام نے مجھے پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی اور مجھے اپنے گھر کے اندر بند رکھا گیا۔ میرواعظ محمد عمر فاروق نے ایکس پر لکھا کہ میں یہ دکھ اور تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ حکام نے پروفیسر بٹ کے اہل خانہ کو ان کی نماز جنازہ جلدی ختم کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا "مجھے اپنے گھر کے اندر بند کر دیا گیا اور ان کے آخری سفر میں جنازہ کے ساتھ چلنے کے حق سے بھی محروم رکھا گیا"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پروفیسر بٹ کے ساتھ 35 برس دوستی اور رہنمائی کے گزارے ہیں اور ہماری دوستی 35 برس پر محیط تھی اور بہت سے افراد تھے جو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے بے چین تھے۔ ان کے جنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دینا اور آخری الوداعی سے بھی محروم رکھنا ناقابل برداشت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد اپنی رہائشگاہ واقع شمالی کشمیر کے سوپور میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر بٹ کئی دہائیوں تک کشمیر کی علیحدگی پسند سیاست میں متحرک رہے۔

پروفیسر بٹ کے انتقال پر جموں و کشمیر کے سیاسی، سماجی اور علحیدگی پسند رہنماؤں نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے پروفیسر بٹ کی وفات پر ایکس پر اپنا تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سینیئر کشمیری سیاسی رہنما اور ماہر تعلیم پروفیسر بٹ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، ہمارے سیاسی نظریات ایک دوسرے سے الگ تھے لیکن میں انہیں ہمیشہ ایک انتہائی معزز انسان کے طور پر یاد رکھوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع