16 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو کروشیا سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم افتخار احمد ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ ملزم کو کروشیا سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
گرفتار ملزم 16 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اگوکی، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے سال 2008 میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کروشیا کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
بھکر:بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔