جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔
اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اورآئل شو سے خطاب میں وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرل آئزیشن کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔
مصدق ملک نے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا۔ پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی۔ ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں۔ ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے۔ دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں۔ حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلیے کام کر رہی ہے۔ توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے۔ حکومت مقامی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدھ مشین لانے سے خوشحالی نہیں آئے گی۔ پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا۔ یہ اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں۔ ترقی کرنا ہے تو اوئے توئے کے ماحول سے نکلنا پڑے گا۔ اگر گلیشرز تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا۔ جو بھی قدم اٹھانا ہے اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔