عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکاروں سے ملاقات، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔
بعد ازاں عظمیٰ بخاری نے رات گئے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا اچانک دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے بیک اسٹیج کا معائنہ کیا، صفائی کے معیار کا جائزہ لیا اور اداکاروں کے ڈریسنگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے تھیٹرز میں قائم کیفے ٹیریا اور کنٹین کے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ وزیر اطلاعات نے اداکار آغا ماجد اور ظفری خان سمیت دیگر سے بھی سے مسائل بھی دریافت کیے اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لکی ڈیئر
پڑھیں:
پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔(جاری ہے)
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔