سموگ اور فضائی آلودگی کا مستقل حل ،لاہور میں قدرتی جنگل اگانے کی مہم شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: سموگ اورفضائی آلودگی کامستقل حل، وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز ،لاہور کو آکسیجن حب بنانے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے پرکام شروع کر دیا گیا،لاہور کی فضا میں تازگی کے مشن کیلئے 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ لاہور کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ، مزید کام جاری ہے ،سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی یہ تاریخی جنگ ہے 978 ایکڑ پر سبز دیوار کھڑی کی جائے گی،دھوئیں کے شہر کو آکسیجن حب میں بدلنا محترمہ مریم نواز شریف کا مشن ہے ، پنجاب حکومت کا گرین انقلاب جاری رہے گا ، ان شاء اللّٰہ !
گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور شدید گرمی کے خاتمے کے لیے لاہور میں شجر کاری مہم ناگزیر ہے ،دریائے راوی کے کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرے گی ،لاہور کو سرسبز بنانا ، اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا پاکستان مسلم لیگ نواز اور وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ،ہر شہری ایک درخت لگائے ! لاہور کو سموگ فری بنانے کے مشن میں سب کا کردار اہم ہے ، لاہور میں شجر کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں گے -
عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گا
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دریائے راوی کے کنارے وسیع گرین بیلٹ سے صاف ہوا کی فراہمی یقینی ہو سکے گی ،978 ایکڑ پر قدرتی جنگل لاہور کے مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا ،درختوں کی دیوار کھڑی کر کے سموگ اور آلودگی کا قدرتی حل یقینی بنانے کا منصوبہ ہے - شہری ساتھ دیں !،"سبز لاہور کے لیے ہر فرد کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہو گا -"؛
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور میں لاہور کو ایکڑ پر کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور:پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جب کہ بارش کے امکان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔