چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سائمن ہیرس کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کے آئرلینڈ کے کامیاب دورے نے فریقین کی باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چین اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار رکھنے، یکطرفہ طرز عمل کے خلاف مزاحمت کرنے اور “جنگل کے قانون” کی مخالفت کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ سائمن ہیرس نے کہا کہ آئرلینڈ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ مثبت اور تعمیری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئرلینڈ کثیرالجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہے، “ڈی کپلنگ” سے متفق نہیں ہے، اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین اور یورپ کی حمایت کرتا ہے۔ فریقین نے یوکرین بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں کشیدگی کو کم کرنے اور “دو ریاستی حل” کی جانب واپسی کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ چین اور کے ساتھ
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے برادر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ رہنماؤں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سلامتی، استحکام اور مسلم ممالک میں امن کی دعا کی۔
مزید :